عامر خان نے تیسری شادی سے متعلق لب کشائی کردی

سچ ٹی وی  |  Aug 26, 2024

بالی ووڈ کے میگا اسٹار عامرخان نے تیسری شادی سے متعلق ردعمل دے دیا۔

بالی ووڈ کی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں تیسری شادی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر بالی ووڈ کے میگا اسٹار عامرخان کا کہنا تھا کہ میں 59 سال کا ہوگیا ہوں۔ تیسری شادی کرنا اب مشکل لگ رہا ہے۔

عامرخان نے مزید کہا کہ اس وقت میری زندگی میں بہت سے رشتے ہیں۔ میں اپنی فیملی اوربچوں سے دوبارہ جڑا ہوں۔ میں بہت خوش ہوں کیونکہ یہ سب لوگ میرے بہت قریب ہیں۔ میں آج کل خود کو بہتر انسان بنانے پر کام کررہا ہوں۔

بالی ووڈ اسٹار نے کہا کہ مجھے تنہا رہنا پسند نہیں ہے۔ مجھے ایک پارٹنر کی ضرورت ہے۔ میں اپنی دونوں سابقہ بیویوں رینا اور کرن سے بہت قریب ہوں۔ ہم ایک خاندان کی طرح ہیں۔ زندگی بہت ناقابل بھروسہ ہے تو ہم اس پر کیسے اعتبار کرسکتے ہیں۔ شادی کا چلنا یا نہ چلنا ہر کسی کے لیے مختلف ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More