ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، وجہ کیا ہے؟

سچ ٹی وی  |  Aug 25, 2024

ملک بھر میں گزشتہ دو ماہ سے انٹرنیٹ کی سست ہونے والی رفتار تاحال معمول پر نہیں آسکی جب کہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس کی رفتار بھی تاحال سست ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چند روز قبل پہلی بار کہا تھا کہ سب میرین کیبل میں خرابی اور بھارت کے سائبر حملے کی وجہ سے انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی ہوئی۔

اس سے قبل وزیر مملکت شزا فاطمہ نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے انٹرنیٹ کی رفتار سست نہیں کی اور انہوں نے نئے انٹرنیٹ سیکیورٹی سسٹم ’فائر وال‘ کی آزمائش سے متعلق بھی سوالوں کی تردید کی تھی۔

حکومتی دعووں کے برعکس ملک بھر میں جولائی کے آغاز سے انٹرنیٹ کی رفتار سست ہے جب کہ بعض سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز کی سروسز انتہائی سست ہیں۔

ملک بھر میں خصوصی طور پر واٹس ایپ، فیس بک، یوٹیوب اور انسٹاگرام جیسی ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس چلانے میں صارفین کو دشواری کا سامنا ہے جب کہ انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ سے بینکوں سمیت دیگر کاروباری اداروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

پی ٹی اے کے سب میرین میں خرابی اور بھارتی سائبر حملوں کے دعووں کو کئی دن گزر جانے کے باوجود تاحال ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار بہتر نہیں ہوئی اور نہ ہی سوشل میڈیا ایپس کی سروسز بہتر ہوئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More