آخر کار پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ بتا دی

سچ ٹی وی  |  Aug 22, 2024

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی سب میرین کیبلز میں خرابی کے باعث ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ سروسز پرپہلا باضابطہ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر ملانے والی سات سب میرین کیبلز میں سے دو خراب ہیں۔

اے اے ای1 کیبل کو ایران اور قطر کے درمیان بندش کا سامنا ہے،ایس ایم ڈبلیو4 کیبل (1.5ٹی) کراچی کے قریب خراب ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کی سہولت کے لیے آپریٹرز دیگر دستیاب کیبلز پر ٹریفک کو دوبارہ منتقل کر رہے ہیں،متعلقہ ٹیمیں یہ خرابی دور کرنے کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہیں۔

ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار معمول پر آنے تک صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے،مزید پیشرفت سے عوام الناس کو مطلع کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More