قرآن کو بوسہ دے کر سینے سے لگا لیا.. روس کے صدر کی ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Aug 22, 2024

گزشتہ دنوں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمہوریہ چیچنیا کا دورہ کیا جہاں وہ جامع مسجد عیسیٰ علیہ السلام بھی گئے.

مسجد کے دورے کے دوران ولادیمیر پیوٹن کو قرآن پاک کا نادر نسخہ تحفے میں پیش کیا گیا بلکہ مفتی اعظم نے سورۃ انفال کی آیت کی تلاوت کی اور صدر کو روسی زبان میں قرآن کا ترجمہ پڑھ کر سنایا۔ اس کے بعد صدر ولادیمیر پیوٹن کی قرآن مجید کو سینے سے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی.

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روسی صدر نے قرآن پاک کو احترام کے ساتھ ہاتھوں میں اٹھایا اور چوم کر سینے سے لگا لیا۔

قرآن کو ہاتھ میں لیے چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف اور مفتی اعظم کے ساتھ تصویر بنوانے کے ساتھ ولادیمیر پیوٹن نے چیچنیا کے فوجیوں سے ملاقات کی جو یوکرین سے لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More