’شادی کی سالگرہ مبارک‘ ، شنیرا اکرم کی نے وسیم اکرم کے بڑھاپے کی تصویر شیئر کر دی

اردو نیوز  |  Aug 20, 2024

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ سٹار وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کی شادی کو 11 برس مکمل ہونے پر شنیرا اکرم نے ایکس پر شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک دلچسپ فوٹو بھی شیئر کی ہے۔

وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کی شادی سن 2013 میں ہوئی تھی جبکہ ان کی اور وسیم اکرم کی ایک بیٹی ہے۔ شنیرا اکرم نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ’ پیارے وسیم اکرم، آپ کو شادی سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد۔ آپ میری زندگی میں آئے اور آپ نے مجھے جو کچھ بھی دیا ہے، اس کا بہت شکریہ۔‘

 وہ مزید لکھتی ہیں ’آپ میری دنیا ہیں اور11 برس بعد بھی آپ ویسے ہی لگتے ہیں جیسے پہلی بار ملنے پر لگ رہے تھے۔ آپ بالکل نہیں بدلے۔‘

شنیرا اکرم کی جانب سے پوسٹ کی گئی فوٹو میں وسیم اکرم بوڑھے نظر آرہے ہیں۔ ان کے سر کے بال گر چکے ہیں جبکہ داڑھی بڑھی ہوئی ہے اور بال سفید ہیں۔

اس پوسٹ پر وسیم اکرم اور شنیرا اکرم کے مداحوں کی جانب سے مختلف انداز میں شادی کی سالگرہ کی مبارک دی جا ری ہے۔

تاثیر قاضی نامی صارف نے اس فوٹو کے جواب میں لکھا کہ ’جی ہاں وسیم بھائی پچھلے 40 سال سے آپ اسی طرح سے ہی دکھائی دے رہے ہیں۔‘

سلمان یوسفزئی نامی صارف نے جوڑے کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’اسی طرح کی کیمسٹری تمام جوڑوں کے درمیان ہونی چاہیے۔‘

سینٹ آف فریڈم نامی اکاؤنٹ نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ آپ نے ہمارے ہیرو کے ساتھ  کیا کر دیا ہے؟‘

دوسری جانب شنیرا اکرم کی پوسٹ کے جواب میں وسیم اکرم نے  شنیرا اکرم کی تصویر کے ساتھ شادی کی سالگرہ کی مبارکباد پوسٹ کی۔ وسیم اکرم نے لکھا کہ ’شادی کی سالگرہ کی بہت مبارک ہو، زندگی میں آپ کے آنے کے بعد میں مزید اچھا انسان بن گیا ہوں۔‘

وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’آپ صرف میرے لیے ہی نہیں بلکہ آپنے آس پاس رہنے والے تمام لوگوں کے لیے ایک تحفہ ہیں۔‘

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More