"مجھے اپنی بیوی کی اصل عمر پر کوئی اعتراض نہیں. اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اگر یہ مجھے پہلے بتادیں تو انھیں اتنے عرصے پریشانی میں نہیں رہنا پڑتا"
یہ الفاظ ہیں جاپان سے تعلق رکھنے والے یوشیتا کے جنھوں نے 40 برس کی عمر میں 65 سالہ’ اکی‘ کے ساتھ 11 سالہ دوستی کے بعد محبت کی شادی کی.
یوشیتا کی عم اکی سے پہلی ملاقات کے وقت 29 برس تھی. دنوں ایک بار میں ملے اور احساس ہوا کہ ان میں بہت سی باتیں مشترک ہیں۔ دراصل دونوں ناکام شادیوں کا تجربہ کرکے تھے اور تنہا اپنے بچوں کی پرورش کررہے تھے، اس کے بعد دونوں 11 سال تک ملتے رہے.
جبکہ اکی کی عمر پہلی ملاقات کے وقت 54 برس تھی لیکن اُس نے یوشیتا کو درست عمر کے بجائے 44 سال بتائی کہ کہیں اس کی اصل عمر جان کر وہ دور نہ ہوجائے.
یوشیتا کو بھی اکی کی صحیح عمر کا اندازہ نہیں ہوا. زندہ دل خاتون اکی چہرے سے بھی بوڑھی نہیں لگتی. البتہ شادی سے ایک دن پہلے اکی نے ہونے والے دلہا کو اپنی اصلی عمر بتا دی.
اکی کہتی ہیں کہ مجھے احساس ہوگیا تھا کہ سچ جب سامنے آئے گا تو یوشیتا کا غصہ شدید ہوگا۔ البتہ حیران کن طور پر یوشیتا کو 25 برس بڑی دلہن پر کوئی اعتراض نہ تھا اور 2020ء کے شروع میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران دونوں نے شادی کرلی.