'کاش مجھے قتل کی اجازت ہوتی'، معروف اداکارہ کا دبنگ بیان

سچ ٹی وی  |  Aug 20, 2024

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس حال ہی میں کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں باحجاب خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے پر پھٹ پڑیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام کی اسٹوری پر واقعے کی ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا 'موٹرسائیکل پر بٹھا کر ہراساں کرنے والوں کی ایک اور نسل کو بڑھایا جارہا ہے '۔

زارا نور نے لکھا 'بچے کٹھ پتلی ہوتے ہیں جو ان کے سامنے کیا جائے وہ وہی اپناتے ہیں اور یہ بائیک پر بیٹھا شخص اس بچے کے لیے مثال بن رہا ہے'۔

اداکارہ نے شدید غصے میں کہا 'کاش کہ مجھے قتل کی اجازت ہوتی'۔ زارا کے علاوہ اداکارہ سجل علی، مریم نفیس اور دیگر شوبز ستاروں نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں موٹرسائیکل پر بچے کو لے کر گھومنے والے شخص نے گلی میں چلتی ہوئی باحجاب خاتون کو دن کے اوقات میں ہراساں کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ویڈیو میں ملزم کا چہرہ نظر آنے کے باوجود اسے گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More