فواد خان کے نئے گانے میں دلچسپ بات کیا ہے؟

سچ ٹی وی  |  Aug 16, 2024

پاکستان کے سپر ہٹ اداکار و گلوکار فواد خان کا نیا گانا 'تارا' ریلیز ہوگیا۔

یہ ایک پاپ ٹریک گانا ہے جسے امریکا کے ایم ٹی جی پروڈکشن ہاؤس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ گانا پاکستانی گلوکار علی عظمت کے مشہور گانے ’تارا جلا‘ اور امریکی گلوکارہ ریحانہ کے مقبول گانے’ڈائمنڈز‘ کا خوبصورت مکسچر ہے جس میں دنیا بھر کی بااثرشخصیات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

فواد خان کے علاوہ اس گانے میں گلوکار بلال علی اور پاکستانی نژاد فلپائنی گلوکارہ ماریہ اونیرا نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

یہ گانا رواں ماہ کی 10 تاریخ کو ریلیز کیا گیا تھا جس کی ہدایت کاری ایم ٹی جی پروڈکشن کی بانی ماہین مصطفیٰ نے کی ہے جسے تمام اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More