گن پوائنٹ پر ویڈیو بنائی تو صاف کیوں نہیں تھی؟ ژالے سرحدی نے خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو کے متعلق نئے سوال کھڑے کردیے

ہماری ویب  |  Aug 16, 2024

"جب کوئی کسی کو پیسوں کے لئے اغوا کرتا ہے تو صاف ویڈیو بنائی جاتی ہے. اغوا برائے تاوان والے پھر دھمکی دیتے ہیں کہ جان بچانی ہے تو پیسے دو"

یہ کہنا ہے اداکارہ ژالے سرحدی کا جو حال ہی میں 365 ڈیجیٹل کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں. ژالے نے مشہور ڈرامہ نگاف خلیل الرحمٰن قمر کی حال ہی میں وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز اور ان کے اغوا پر بھی سوال اٹھائے.

ژالے سرحدی کا کہنا تھا کہ جس طرح تاوان کے لیے اغوا کیے گئے لوگوں کی ویڈیوز ہوتی ہیں، خلیل الرحمٰن قمر کی ویڈیو ویسی کیوں نہیں؟ اگر ان کی نامناسب ویڈیوز بندوق کے زور پر بنائی گئی تھیں تو وہ صاف کیوں نہیں تھیں؟

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے ژالے سرحدی نے کہا کہ واقعے میں ملوث آمنہ عروج بھی دعویٰ کر رہی ہیں کہ وہ مجبور تھیں۔ دونوں کا کہنا ہے کہ بندوق کے زور پر ویڈیوز بنائی گئیں گیا لیکن وہ بندوقیں نظر نہیں آ رہیں، کیوں؟

واضح رہے چند ہفتوں پہلے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے ساتھ ڈکیتی کی واردات کا ذکر کیا تھا جس کے بعد ان کی نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آگئیں. پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کردی ہے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More