کنیادان کے وقت اذان ہونے لگی پھر.. ظہیر اقبال نے شادی کے یادگار لمحات کا ذکر کرتے ہوئے کیا بتایا؟

ہماری ویب  |  Aug 16, 2024

"ہماری شادی کے دن کنیادان 15 منٹ دیر سے ہوا تھا. جس کی وجہ یہ تھی کہ کنیادان کے وقت جیسے ہی میں نے سوناکشی کا ہاتھ تھاما اور پنڈٹ نے منتر پڑھنا شروع کیے تو کسی نے کہا اذان ہو رہی ہے اور پھر اس کے بعد کنیادان روک دیا گیا"

یہ کہنا ہے حال ہی میں دلہا بننے والے ظہیر اقبال کا جن کی شادی چند ماہ پہلے مشہور بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا سے ہوئی ہے.

ظہیر اور سوناکشی کا تعلق الگ مذاہب سے ہے اس کے باوجود دونوں نے محبت کی شادی کی. حال ہی میں شادی کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے ظہیر نے اپنے یادگار دن کے حوالے سے چند باتیں میڈیا سے شئیر کیں.

ظہیر اقبال کا کہنا تھا کہ 15 منٹ کے دوران اور کنیادان کے وقت اذان کی آواز سن کر مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے قدرت بھی یہی چاہتی ہے. وہ میری شادی کے سب سے خوبصورت لمحات تھے"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More