وہ خود نہیں چاہتیں کہ۔۔ نمرہ خان کے اغوا کیس کے متعلق پولیس کا نیا انکشاف

ہماری ویب  |  Aug 15, 2024

گزشتہ روز پاکستانی شوبز اداکارہ نمرہ خان نے اپنے مبینہ اغواء سے متعلق ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا، جس کے بعد اب اس کیس پر پولیس کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

نمرہ نے اپنی ویڈیو میں بتایا تھا کہ، اتوار کی رات انہیں کراچی کے ایک مشہور ہوٹل کے باہر سے اغواء کرنے کی کوشش کی گئی تھی جسے انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ناکام بنا دیا تھا۔

بعد ازاں اس حوالے سے پولیس کا بیان بھی سامنے آگیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ، "اداکارہ خود مقدمہ درج نہیں کروانا چاہتیں، مگر ہم ملزم کی گرفتاری کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔"

ڈی ایس پی درخشاں میشا نے کہا کہ، ملزم کی شناخت کے لیے مزید سی سی ٹی وی حاصل کی جارہی ہیں۔ جیسے ہی کوئی پختہ لیڈ ملی فوری کاروائی کریں گے۔

واضح رہے ادکارہ نے اپنی ویڈیو میں تفصیلاً بتایا تھا کہ وہ ہوٹل کے باہر اپنے گھر والوں کا انتظار کر رہی تھیں تبھی تین آدمی آئے اور ان پر بندوق رکھی اور اغواء کرنے کی کوشش کی، مگر بارش کی وجہ سے میں ان سے بچنے میں کامیاب ہوگئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More