وہ میری بیٹی نہیں ہے اس لیے.. جیا بچن نے ایشوریا کو بیٹی ماننے سے کیوں انکار کردیا؟

ہماری ویب  |  Aug 13, 2024

"میں کافی سخت مزاج ماں ہوں لیکن ایشوریا کے لیے میرا رویہ الگ ہوتا ہے کیونکہ وہ میری بیٹی نہیں بلکہ بہو ہے اور بہو اور بیٹی میں فرق ہوتا ہے"

یہ کہنا ہے بھارت کی معروف سینئر اداکارہ جیا بچن کا جبکہ ایک پرانا انٹرویو اس وقت وائرل ہے.

جیا کہتی ہیں کہ میں نے اپنے دونوں بچوں کی پرورش سختی سے کی ہے. البتہ ایشوریا رائے میری بیٹی نہیں بلکہ میری بہو ہیں. یہی وجہ ہے کہ میں ایشوریا کے ساتھ اتنی سخت نہیں ہو سکتی۔ لیکن مجھے اس بات کا بھی یقین ہے کہ ایشوریا کی والدہ اپنی بیٹی کے ساتھ سخت رہی ہوں گی. بچوں کی پرورش میں ہر ماں کو سختی برتنی پڑتی ہے.

واضح رہے یہ کلپ اس وقت وائرل ہوا ہے جب ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More