خدا کی قسم میرے فلمی کیرئیر کو اس شخص نے ۔۔ ریشم نے سید نور پر کیا کیا الزام عائد کر دیئے؟

ہماری ویب  |  Aug 12, 2024

پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم نے ہدایت کار سید نور پر سنگین الزام عائد کر دیئے۔

حال ہی میں ریشم نے احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے فلمی کریئر کے حوالے سے کئی راز کھولے۔

ریشم نے سید نور پر الزام عائد کیا کہ ہدایت کار نے ماضی میں ان کے کیرئیر کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

ریشم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ، سید نور نے صائمہ جی کی محبت میں ان کا کیرئیر تباہ کرنے کی کوشش کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ، سید نور نے کہا کہ "ریشم بڑی بدقسمت ہے اس نے اپنے پیروں پر کلہاڑی مار لی۔ ہر اَیری غَیری فلم کرلی۔"

جس پر ریشم نے کہا کہ، میں کیوں بدقسمت ہوں؟ ہاں میں نے ایسی فلمیں کی ہیں، لیکن کس نے نہیں کی؟ کس اداکار نے کبھی برا کام نہیں کیا؟ میں تو مانتی ہوں کہ میں نے برا کام کیا ہے لیکن دوسرے نہیں مانتے۔ پیروں پر کلہاڑی میں نے نہیں آپ نے (سید نور نے) ماری ہے۔

ریشم نے سید نور پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ، انہوں نے فیوریٹ ازم کی وجہ سے مجھے کام دینا بند کر دیا، کیونکہ انہیں صائمہ جی سے محبت ہوگئی تھی۔ انسان بھلے ہی محبت کرئے لیکن کام کو اس کے بیچ میں نہ لائے۔ وہ اپنے کام کے ساتھ مخلص نہیں رہے۔

اداکارہ نے جذباتی ہوتے کہا کہ، خدا کی قسم مجھے سید نور نے بہت نقصان پہنچایا۔ مجھے کہا جاتا تھا فلم میں آپ کا اور صائمہ کا کردار برابر ہوگا، لیکن ایسا نہیں ہوتا تھا۔

آخر مجھے میری بہن نے مجھے کہا کہ تم پریشان نہ ہو رزق اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے، چھوڑ دو سب کو، ان کے کہنے پر میں واپس ٹی وی پر چلی گئی کیونکہ مجھے اداکاری کے وہ مواقع نہیں مل رہے تھے جو میری پیاس کو بجھاسکیں۔

ریشم نے یہ بھی بتایا کہ سید نور نے انہیں فلم کے سیٹ پر بےعزت کیا اور کہا تمہاری فلم دیکھنے کون آئے گا؟

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More