حبا بخاری نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

سچ ٹی وی  |  Aug 11, 2024

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر راج کرنے والی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

‘جھوک سرکار’، ‘بھولی بانو’، ‘فتور’، ‘بے رخی’ اور ‘دیوانگی’ جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ حبا بخاری پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر چھائی ہوئی ہیں۔

ان دنوں نجی ٹی وی چینل پر حبا بخاری کا ڈرامہ سیریل ‘جان نثار’ نشر ہورہا ہے جس میں وہ اداکار دانش تیمور کی اہلیہ کا کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامے میں دونوں اداکاروں کی کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

‘جان نثار’ نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی ہے، اس ڈرامے نے دیگر پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت کے ریکارڈ توڑتے ہوئے یوٹیوب پر ایک بلین ویوز حاصل کرلیے ہیں۔

ڈرامے کی مقبولیت کے بعد، حبا بخاری پاکستان کی وہ واحد اداکارہ بن چکی ہیں جن کے دو ڈراموں نے یوٹیوب پر ایک بلین ویوز حاصل کیے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ‘جان نثار’ سے قبل حبا بخاری کے ڈرامہ ‘فتور’ نے بھی یوٹیوب پر ایک بلین سے زائد ویوز حاصل کیے تھے، اس ڈرامے میں اداکارہ کے ساتھ فیصل قریشی اور وہاج علی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ 2015ء میں ڈرامہ ‘چھوٹی سی زندگی’ سے بطور معاون اداکارہ ڈیبیو کرنے والی حبا بخاری اپنے فنی کیریئر میں اب تک ‘تیری میری جوڑی’، ‘تھوڑی سی وفا’، ‘بھولی بانو’، ‘ہارا دل’، ‘سلسلے’، ‘رمز عشق’، ‘دیوانگی’ اور ‘تڑپ’ جیسے کئی سپرہٹ ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More