سابق شوہر میری بیٹیوں کے بہت اچھے باپ ہیں.. بشریٰ انصاری دوسری شادی کے بعد بھی سابق شوہر کی حمایت میں بول پڑیں

ہماری ویب  |  Aug 10, 2024

"میں نے کبھی اپنے سابق شوہر کے خلاف کوئی بات نہیں کی. اور اگر کوئی میرے سابق شوہر کے خلاف بات کرے کہ وہ بہت ظالم شخص تھے یا خراب تھے تو میرا فرض بنتا ہے کہ میں انھیں روکوں. میں کسی کو اپنے سابق شوہر کے خلاف بولنے کی اجازت نہ دوں. میرے سابق شوہر میرے بچوں کے باپ بھی ہیں اور یہ بات میں کئی بار کہہ چکی ہوں کہ باپ کی حیثیت سے وہ بہت اچھے ہیں. بیٹیوں کے معاملے میں وہ بہت اچھے ہیں. دنیا ایک طرف اور وہ بیٹیوں کے معاملے میں ایک طرف ہوتے ہیں"

یہ کہنا ہے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کا جنھوں نے دوسری شادی کے بعد حال ہی میں ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے سابق شوہر کے بارے میں گفتگو کی.

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے بشریٰ کا کہنا تھا کہ یہ میرا فرض ہے کہ میں اپنے سابق شوہر کے خلاف بولنے والوں سے کہوں کہ میرے سابق شوہر کے ساتھ جو میرے معاملات تھے وہ صرف میرا مسئلہ ہے. آپ کچھ بولنے کا حق نہیں رکھتے. میری یہ عادت نہیں ہے کہ میں مظلوم بنوں کہ میری زندگی بہت مشکل تھی، میں نے بہت صبر کیا اور مشکل وقت گزارا، میں شکایت نہیں کرتی، میں کیوں اپنے سابق شوہر کو دنیا کے سامنے برا بناؤں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More