4 سال بیٹوں سے دور رہنا پڑا اور.. صائمہ قریشی نے پہلی بار طلاق لینے کی وجہ بیان کردی

ہماری ویب  |  Aug 10, 2024

"کوئی بھی عورت اپنا گھر نہیں توڑنا چاہتی. گھر بڑی مشکلوں سے بنتے ہیں. میں نے اللّٰہ سے دعا کی تھی اگر طلاق کا فیصلہ میرے لیے بہتر ہے تو مجھے اس کے لیے ہمت دیے کہ میں فیصلہ کر سکوں اور آگے بڑھ سکوں. ورنہ مجھے طلاق سے متعلق سوچنے کی ہمت ہی نہ دینا تاکہ بعد میں مجھے کوئی پچھتاوا نہ ہو"

یہ کہنا ہے سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کا جنھوں نے حال ہی میں سماء ٹی وی پر پہلی بار انٹرویو دیا اور اپنی نجی زندگی گفتگو کی.

صائمہ قریشی کا کہنا تھا کہ کوئی ماں نہیں چاہتی کہ اُس کا گھر خراب ہو. گھر بنانے میں پوری زندگی اور توڑنے میں چند سیکنڈ لگتے ہیں۔ میں نے اپنے حالات کو سدھرنے کے لیے موقع بھی دیا، مگر جب غلط چیزیں بار بار دہرائی جائیں تو آپ کسی شخص کی عادتیں نہیں بدل سکتے، عادتیں پھر بھی بدلی جا سکتی ہیں مگر برا سلوک روا رکھنا فطرتاً ہوتا ہے، فطرت نہیں بدلی جا سکتی۔ ہر کسی کی برداشت کا ایک پیمانہ ہوتا ہے. جب چیزیں میری برداشت سے باہر ہو گئیں تو پھر میں نے اللّٰہ کا نام لے کر طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا.

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے صائمہ قریشی نے مزید بتایا کہ میری طلاق کے فیصلے نے ہم سب کو بہت پریشان کیا. لیکن مجھے لگتا ہے کہ طلاق کا فیصلہ جَلدی لے لینا چاہیے تھے، میں چار سال اپنے تین بیٹوں سے دور رہی، وہ بہت کڑا وقت تھا۔ میرا سب سے چھوٹا بیٹا 12 سال کا ہے اور میری سب سے اچھی دوستی بڑے بیٹے کے ساتھ ہے، کیوں کہ اُس نے اور میں نے برا وقت ایک ساتھ دیکھا ہے۔ جب میں نے طلاق کا فیصلہ لیا تھا تو خاندان میں سب میرے خلاف تھے. والدہ نے بھی بہت سمجھایا تھا. میں نے حالات کو سمجھا بھی تھا اور طلاق کا فیصلہ لینے سے رک بھی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More