بالی وڈ کی مشہور جوڑی دیپیکا اور رنویر کے ہاں جلد ہی ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے. جہاں اس جوڑے کے گھر بچے کی آمد کی تیاریاں کی جارہی ہیں وہیں میڈیا اس بات کی قیاس آرائیاں کرتا دکھائی دے رہا ہے کہ دیپیکا کے گھر بیٹا آئے گا یا بیٹی. اب لوگوں کا انتظار بھی ختم ہوا.
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا اور رنویر نے جس کمپنی سے بچے کی پیدائش کے بعد تحائف تیار کرکے پیک کرنے کا آردڑ دیا تھا اسی کمپنی نے دیپیکا اور رنویر کے ہاں بیٹی یا بیٹے کے متعلق انکشاف کردیا ہے.
کمپنی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گفٹ ہمپیرز کی تصویر شیئر کی ہے جس کے ڈبے کے اوپر لگے شوپیس اور ربن نیلے رنگ کے ہیں جو کہ نر بچوں کے لئے خصوصی طور پر استعمال کیا جاتا ہے
اس تصویر کو دیکھنے کے بعد صارفین بڑی تعداد میں دیپیکا کے گھر بیٹے کی ولادت کی پیش گوئی کررہے ہیں.