بالی وڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار اپنی ہر دوسری فلم کی ناکامی کے بعد کافی پریشان ہیں. البتہ ان اپنی نئی آنے والی فلم 'کھیل کھیل میں' کو کامیاب بنانے کے لئے اکشے درگاہوں پر دعائیں مانگتے دکھائی دے رہے ہیں.
بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے اس جمعرات کو بھی ممبئی میں حاجی علی کی درگاہ پہنچے اور چادر بھی چڑھائی جبکہ حاجی علی درگاہ کی تزئین و آرائش کے لیے 1.21 کروڑ بھارتی روپے بھی عطیہ کیے جوکہ 4 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد رقم بنتے ہی.
واضح رہے کہ اکشے پچھلے دنوں ممبئی میں اپنے گھر پر ایک چھوٹے سے لنگر کا بھی اہتمام کرچکے ہیں۔ اس لنگر میں اکشے نے خود ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کیا تھا۔