پہلے بھائی کی نظر سے دیکھتی تھی.. صبور علی نے علی انصاری کو پہلے کس سے شادی کا مشورہ دیا تھا؟

ہماری ویب  |  Aug 09, 2024

"میری دوستی مریم انصاری سے تھی. جب کسی لڑکی کی دوسری لڑکی سے دوستی ہوتی ہے تو وہ دوست کے بھائی کو بھی اپنا بھائی سمجھتی ہے. میں بھی علی کو بھائی ہی سمجھتی تھی"

یہ کہنا ہے صبور علی کا جن کہ ایک انٹرویو کی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے. صبور علی نے انکشاف کیا کہ شادی سے پہلے مریم انصاری کو بھی علی انصاری کی شادی کے لیے کچھ لڑکیوں کے نام بتائے تھے جب کہ خود علی کو بھی دوسری لڑکیوں سے شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

صبور علی کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے شوہر کو دو لڑکیوں کے نام بتا کر ان سے شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا کیوں کہ میں اس وقت تک انہیں بھائی ہی سمجھتی تھی.

جب تک ہم دونوں ایک دوسرے کو پسند نہیں کرنے لگے ہم ایک دوسرے سے اپنے کیریئر، دوستوں اور محبت وغیرہ کے موضوع پر گفتگو کرتے تھے. اس وقت اندازہ نہیں تھا کہ ان کی ایسی باتوں کا انجام ہماری اپنی شادی ہوگا.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More