پیرس اولمپکس: ہاکی میں انڈیا نے سپین کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

اردو نیوز  |  Aug 09, 2024

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری اولمپکس کے ہاکی کے مقابلوں میں انڈیا نے سپین کو 1-2 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

انڈیا نے سنسنی خیز مقابلے میں کپتان ہرمن پریت سنگھ کے دو گول کے بدولت میچ اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

میچ میں پہلا گول سپین کی جانب سے کیا گیا جب مارک میرالیس نے دوسرے کوارٹر میں اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلوائی۔

انڈیا کی جانب سے ہرمن پریت سنگھ نے پینلٹی کارنر پر دوسرے کوارٹر میں گول کر کے میچ برابر کر دیا۔

انڈیا کے لیے دوسرا اور فیصلہ کن گول بھی ہرمن پریت سنگھ نے کیا جب انہوں نے تیسرے کوارٹر میں پینٹلی کارنتر پر گول کر کے ٹیم کو برتری دلوا دی۔

یہ انڈیا کا اولمپکس میں ہاکی کے مقابلے میں لگاتار دوسرا کانسی کا تمغہ ہے۔

اس سے قبل 2020 میں ٹوکیو اولمپکس میں بھی انڈین ہاکی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

خیال رہے کہ انڈین ٹیم نے 44 برس قبل ماسکو اولمپکس میں ہاکی کے مقابلوں میں فائنل کھیلا تھا۔

سنہ 1980 میں ماسکو اولمپکس میں انڈین ہاکی ٹیم نے سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

پیرس اولمپکس میں مجموعی طور پر انڈیا کا یہ چوتھا کانسی کا تمغہ ہے۔ انڈیا سے اس سے قبل شوٹنگ کے مقابلوں میں تین کانسی کے تمغے حاصل کیے تھے۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More