سمندر کنارے 100 کروڑ کا فلیٹ اور دبئی میں جائیداد.. تنہا زندگی گزارنے والے سلمان خان کے پاس کیا کچھ ہے؟

ہماری ویب  |  Aug 08, 2024

بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان کا تعلق امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے. بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان اس وقت 2ہزار 900 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں. جبکہ ان کا سب سے قیمتی اثاثہ ممبئی مج میں سمندر کنارے گلیکسی اپارٹمنٹ ہے جس کی مالیت 100کروڑ روپے ہے۔

اتنا ہی نہیں بلکہ سلمان خان کا ممبئی میں 150 ایکڑ زمین پر مشتمل ایک فارم ہاؤس بھی ہے. اس کے علاوہ دبئی کے ڈاؤن ٹاؤن میں بھی ان کا ایک اپارٹمنٹ ہے اور دبئی میں ہی ایک بیچ ہاؤس بھی ہے جس کی مالیت لگ بھچ 100 کروڑ روپے ہے.

نت نئی گاڑیوں کے شوقین سلمان خان کے پاس بھارتی 3 کروڑ مالیت کی ایک پرائیویٹ یاٹ (کشتی) بھی ہے۔ جبکہ ان کے گھر کے گیراج میں کئی قیمتی گاڑیاں اور موٹر بائکس موجود ہیں.

جبکہ سلمان خان کے برانڈ کے کپڑے، جیولری اور گھڑیاں بنانے والے ادارے کی مالیت 235کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس ایک فلم پروڈکشن اینڈ ڈسٹریبیوشن کمپنی بھی ہے. جس کے تحت کافی بڑے بجٹ کی فلمیں بن چکی ہیں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More