8 سال تک علاج کرواتی رہی اور.. سلمی حسن کا نجی زندگی سے متعلق نیا انکشاف

ہماری ویب  |  Aug 08, 2024

"زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں بہت تلخ ہوگئی تھی۔ اس وقت میری سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہوچکی تھی. اگر کوئی کچھ کہہ دیتا تھا تو صاف انکار کردیتی تھی"

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ سلمیٰ حسن کا جنھوں نے گزشتہ روز سماء نیوز کے مارننگ شو میں شرکت کرتے ہوئے ذہنی تناؤ کے موضوع پر گفتگو کی

سلمیٰ حسن کا کہنا تھا کہ مجھے جلد ہی اپنی کیفیت کا اندازہ ہوگیا تھا اور اس وجہ سے میری بیٹی فاطمہ بھی کم عمری میں متاثر ہورہی تھی. صرف بیٹی کی خاطر ماہرین سے رابطہ کیا تھا اور 8 برس تک علاج کروایا جس کے بعد اب بہتر محسوس کرتی ہوں.

واضح رہے کہ کہ سلمیٰ حسن کی شادی اداکار اور ڈائریکٹر اظفر علی سے کیرئیر کے ابتدا میں ہی ہوگئی تھی البتہ یہ شادی چند سالوں بعد ختم ہوگئی.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More