ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک آمنے سامنے: سنسنی خیز انٹرویو کب ہوگا؟

ہماری ویب  |  Aug 07, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک ایک بار پھر ساتھ دکھائی دیئے جانے والے ہیں۔

امریکا کے مشہور بزنس مین اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ 12 اگست کو ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو کریں گے۔

اصدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ، پیر کی رات ایلون مسک کے ساتھ ایک اہم انٹرویو کروں گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ایلون مسک ڈونلڈ ٹرمپ کی کئی بار کھل کر حمایت کرچکے ہیں، اور حال ہی میں ان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد بھی ایلون نے سابق صدر کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا تھا۔ جبکہ دوسری جانب وہ موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن کی کچھ پالیسیوں پر تنقید بھی کرچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More