31 سال پرانے مسئلے کی وجہ سے سنجے دت سپر ہٹ فلم سے باہر۔۔ ان کی جگہ اب کون اداکاری کرے گا؟

ہماری ویب  |  Aug 07, 2024

سنجے دت سالوں پہلے ہونے والے مسئلے کی وجہ سے سپر ہٹ فلم کے سیکوئل سے باہر ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، سنجے دت برطانیہ کا ویزا مسترد ہونے کی وجہ سے فلم "سن آف سردار 2" سے ڈراپ کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق، فلم سے نکالے جانے کی وجہ انکی 1993 میں ہونے والی گرفتاری ہے، جس کے باعث برطانیہ نے ان کا ویزا مسترد کر دیا۔

دراصل 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم سن آف سردار کے سیکوئل سن آف سردار 2 کی شوٹنگ برطانیہ میں ہونی تھی، جہاں اجے دیوگن اور سنجے دت کا فائیٹنگ سین دکھایا جانا تھا۔

لیکن ویزا درخواست مسترد ہونے کی وجہ سے اب سنجے دت کی جگہ فلم میں 'روی کشن' کوکاسٹ کرلیا گیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں فلم کی شوٹنگ طے ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق، 1993 میں ممبئی دھماکوں کے الزام میں گرفتاری کے بعد سنجے دت نے متعدد بار برطانیہ کے ویزے کے لیے اپلائی کیا لیکن ہر بار ان کی درخواست مسترد کر دی گئی اور انھیں کبھی ویزا نہ مل سکا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More