خانہ کعبہ پر ابر رحمت برس اٹھے.. مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران طواف کی ویڈیو

ہماری ویب  |  Aug 07, 2024

عرب میں مکہ مکرمہ اور آس پاس کے علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے. تیز بارش کے باوجود بھی زائرین عمرہ کی ادائیگی میں مشغول رہے. دیکھیں ویڈیو

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابر رحمت خانہ کعبہ پر برس رہی ہے جبکہ نیچے زائرین طواف کعبہ کی ادائیگی کررہے ہیں.

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ منگل کی رات گیارہ بجے تک بارش جاری رہ سکتی ہے. مکہ مکرمہ میں تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور کارکنان، مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے 24 گھنٹے نمٹنے کے لئے موجود ہوتے ہیں.

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جارہا ہے، مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر بارش کے دوران فوری طور پر پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کے لئے عملہ بروقت موجود ہے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More