امیتابھ نے 16 برس پہلے بہو سے کیا وعدہ کیا تھا جو ادھورا رہ گیا؟

ہماری ویب  |  Aug 06, 2024

بالی وڈ کی مشہور جوڑی ایشوریا اور ابھیشیک کی طلاق کی خبریں آج کل سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں. اگرچہ دونوں نے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید تو نہیں کی لیکن ایشوریا کا سسرال سے الگ رہنا مداحوں کو کافی تشویش میں مبتلا کرچکا ہے.

حال ہی میں بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ امیتابھ بچن نے اپنی بہو ایشوریا سے 16 سال پہلے ایک وعدہ کیا تھا جو انھوں نے پورا نہیں کیا.

امیتابھ بچن نے 2008ء میں اپنی بہو ایشوریا رائے اور بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بارابنکی کے گاؤں دولت پور کے لوگوں سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ گاؤں میں ایشوریا رائے کے نام پر کالج تعمیر کروائیں گے. جبکہ امیتابھ بچن نے اپنی اہلیہ جیا بچن، بیٹے ابھیشیک بچن اور بہو ایشوریا رائے کے ہمراہ’ایشوریہ بچن کنیا ماہاودیالے‘ کے نام سے ایک کالج کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا تھا۔جس پر گاؤں کے لوگ بہت خوش تھے کیونکہ ان کے گاؤں میں پہلا کالج بننے جا رہا تھا لیکن کالج کا سنگ بنیاد رکھنے کے کچھ عرصے بعد ہی امیتابھ بچن نے کالج کے پروجیکٹ کو نشتھا فاؤنڈیشن کے حوالے کردیا تھا۔

البتہ 2018ء میں جب 10 سال کے عرصے کے بعد بھی کالج نہیں بن سکا تو گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہی کالج بنانے کا کام شروع کیا اور کامیابی کے ساتھ ایک ڈگری کالج بنا لیا۔ گاؤں کی 40 سالہ خاتون ٹیچر نےکالج کے لیے چندہ اکٹھا کیا جس کے بعد 60 لاکھ بھارتی روپے سے زائد کا فنڈ جمع ہوا تو خاتون ٹیچر اور گاؤں کے لوگوں کی کوششوں سے کالج کا تعمیراتی کام مکمل ہوا اور پھر اس کالج کا نام’دولت پور ڈگری کالج‘ رکھا گیا۔

یوں امیتابھ کا بہو کے نام سے کالج تعمیر کرانے کا وعدہ ایفا نہ ہوسکا.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More