بنگلہ دیش کے موجودہ حالات سے سونم کپور کیوں پریشان ہیں؟

ہماری ویب  |  Aug 06, 2024

بھارتی اداکارہ سونم کپور کو بھی ان دنوں بنگلہ دیش کے حالات نے اپنی جانب متوجہ کر کے پریشان کردیا ہے۔

بنگلادیش میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد گزشتہ روز وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس پر پوری دنیا مختلف طرح سے اپنی رائے اور تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔

اور اب سونم کپور نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بنگلہ دیشی عوام سے موجودہ حالات پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سونم کپور نے جاری مظاہروں سے متعلق پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ "یہ انتہائی خوفناک ہے! آئیں، ہم سب مل کر بنگلادیشی عوام کے لیے دعا کریں۔"

یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے دوران 91 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More