بنگلا دیشی وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر فوراً کون سے ملک چلی گیئں؟

ہماری ویب  |  Aug 05, 2024

بنگلہ دیش میں طلبہ کی جانب سے شروع ہونے والی سول تحریک کے چلتے حالات اب کنٹرول سے باہر ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین میڈیا رپورٹ کے مطابق، بنگلا دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اور اب ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ شیخ حسینہ واجد فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت پہنچ گئیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، وہ بھارتی شہر اگرتلہ پہنچی ہیں، جہاں بھارتی انتظامیہ شیخ حسینہ کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق، شیخ حسینہ واجد نے محفوظ مقام پر منتقلی سے قبل تقریر ریکارڈ کرانے کی بھی کوشش کی تھی لیکن ان کو تقریر ریکارڈ کرانے کا موقع نہیں دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، بنگلادیشی وزیرِاعظم شیخ حسینہ بھارت سے فن لینڈ روانہ ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More