کوٹہ سسٹم کے خلاف بنگلا دیش میں ایک مہینے سے جاری مظاہروں کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کے آرمی چیف نے وزیر اعظم حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ جبکہ حسینہ واجد نے عوام سے خطاب کرنے کی کوشش بھی کی جس کا انھیں موقع نہیں دیا گیا. ہزاروں کی تعداد میں عوام وزیر اعظم حسینہ واجد کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہوگئے ہیں جب کہ اطلاعات کے مطابق سابقہ وزیر اعظم بھارت روانہ ہوگئی ہیں
حسینہ واجد کے استعفیٰ دیتے ہی بنگلا دیش کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل وقار الزمان نے بنگلہ دیش میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان کردیا ہے.
آرمی چیف کا خطاب میں کہنا کے کہ شیخ حسینہ نے استعفیٰ دے دیا ہے، اب عبوری حکومت ملک چلائے گی، ہم بنگلا دیش میں امن واپس لائیں گے۔ عبورک حکومت کے قیام کے لیے بات چیت جاری ہے. صدر سے جَلد ملاقات کروں گا، صدر سے ملاقات میں عبوری حکومت کے قیام پر بات ہوگی۔ عبوری حکومت کے قیام کے لیے عوامی لیگ کے سوا تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہوئی ہے۔ ملک میں کرفیو یا ایمرجنسی کی کوئی ضرورت نہیں، آج رات تک مسائل کا حل تلاش کرلیں گے. عوام فوج پر بھروسہ رکھیں.