میری ایسی تربیت نہیں ہوئی کہ.. جنت مرزا کے بیان پر عمر بٹ کا ردعمل بھی سامنے آگیا

ہماری ویب  |  Aug 05, 2024

"عُمر بٹ سے منگنی نہیں ہوئی تھی بلکہ بات پکی ہوئی تھی. رشتہ ختم ہونے پر بہت خوشی ہوئی کیونکہ اگر نکاح ہوجاتا تو طلاق ہوتی. جو کچھ ہوا اچانک ہوا"

یہ کہنا ہے معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا کس جنھوں نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے شو میں اپنی نجی زندگی اور رشتہ ختم ہونے کی وجوہات پر گفتگو کی.

البتہ جنت مرزا کے سابق منگیتر عُمر بٹ بھی جنت مرزا کی باتوں پر خاموش نہ رہے بلکہ اپنے ردعمل کا اظہار کردیا.

عمر بٹ نے انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر انسٹااسٹوری میں لکھا کہ ماں باپ نے میری تربیت ایسی نہیں کی کہ کسی کے بارے میں بات کروں. مجھے سستی توجہ حاصل کرنے کا شوق نہیں ہے۔ اللہ آپ کو خوش رکھے.

عمر بٹ کے اس بیان کو مداح جنت مرزا کے بیان پر ردعمل قرار دے رہے ہیں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More