اگلے جنم میں کہیں اور پیدا ہونا چاہوں گا.. بجلی کے مہنگے بل کے خلاف آواز اٹھانے والے راشد محمود پر لوگ الٹا تنقید کیوں کرنے لگے؟

ہماری ویب  |  Aug 05, 2024

گزشتہ چند مہینوں سے بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے پریشان اداکار راشد محمود کئی بار شکایتی وی لاگ بنا چکے ہیں البتہ حال ہی میں ایک شو کے دوران انھوں نے کچھ ایسا کہہ دیا جس سے عوام الٹا ان پر ہی سیخ پا ہوگئے.

ماضی کے مشہور اداکار راشد محمود نے میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت غلط ملک میں پیدا ہوگیا ہوں. اس ملک میں پیدا ہونے کے بعد جو میں اب تک برداشت کر چکا ہوں. لگتا ہے اب اگلے جنم میں، میں مزید عذاب سے بچ جاؤں گا۔ اگر مجھے ایک اور زندگی ملی تو مجھے لگتا ہے کہ مجھے کسی اور ملک میں پیدا ہونا چاہئے"

راشد محمود کے اس انٹرویو کے منظرعام پر آتے ہی صارفین نے انھیں آڑے ہاتھوں لے لیا. لوگوں کا کہنا تھا کہ اسلام میں دوسرے جنم کا کوئی تصور نہیں ہے۔

جبکہ ایک اور صارف کے مطابق بحیثیت مسلمان ہم دوسرے جنم پر یقین نہیں رکھتے، یہ کافروں کا عقیدہ ہے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More