ہماری ویب | Aug 03, 2024
"میں اپنے بہنوئی کے جنازے میں شرکت کے لیے پرتھ کے سفر پر تھا. اس شہر کی مرکزی مسجد سے محض 150 میٹر کے فاصلے پر ایک ہوٹل میں میری رہائش تھی. اچانک میرا دل چاہا کہ اس مسجد میں جاؤں پھر میں وہاں گیا اور امام سے ملاقات کی جنہوں نے مجھے تحفے میں قرآن پاک دیا"
یہ کہنا ہے آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ کا جنھوں نے زندگی کے 45 سال چرچ میں وقف کیے اور اچانک اسلام قبول کر کے ساری دنیا کو چونکا دیا.
View this post on Instagram A post shared by Mutah Napoleon Beale مطاع بيل (@mutahbeale)
A post shared by Mutah Napoleon Beale مطاع بيل (@mutahbeale)
گولڈ ڈیوڈ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ برسوں سے میرے پاس قرآن مجید رکھا ہوا ہے لیکن میں نے اسے کبھی پڑھا نہیں البتہ پرتھ کی مسجد سے واپسی پر میں گھٹنے ٹیک کر بیٹھ گیا اور خدا سے دعا کی کہ مجھے مکمل سچائی دکھا. اسلام سچ ہے یا نہیں۔ پھر میں نے بیٹھ کر قرآن پڑھا اور اسے پڑھتے ہوئے مجھے فکری، جذباتی اور روحانی طور پر احساس ہوا کہ یہ اللہ کا سچا کلام ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، گولڈ ڈیوڈ نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا اسلامی نام عبدالرحمان رکھا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More