قائد اعظم کے پڑ نواسے سے شاہ رخ خان کی تلخ کلامی.. اصل معاملہ کیا ہے؟

ہماری ویب  |  Aug 03, 2024

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور قائد اعظم کے پر نواسے نس واڈیا کے درمیان تلخ کلامی کی خبریں اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہیں.

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل 2025 کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے فرنچائز مالکان کے ساتھ ایک میٹنگ کی جا رہی تھی، جہاں کولکتہ نائٹ رائڈرز کے کو اونر شاہ رخ خان اور پنجاب کنگز کے کو اونر نس واڈیا کے درمیان اختلاف ہوگیا جس کی کی وجہ نمبرز برقرار رکھنے یا پھر میچ کارڈ کے حقوق کو قرار دیا جا رہا ہے۔

بی سی سی آئی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ جہاں کچھ ٹیم مالکان کے درمیان مثبت بات چیت رہی وہیں کچھ ٹیموں کے مالکان کی جانب سے مخالفت کی گئی ہے. اس کے علاوہ کھلاڑی کے مستحکم روسٹر، اسکاؤٹنگ کے لیے ریوارڈز اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے سپورٹ جیسے مطالبات بھی کیے گئے. شاہ رخ خان کی جانب سے بھی میگا نیلامی کی مخالفت کی گئی جبکہ نمبرز برقرار رکھنے کے معاملے پر شاہ رخ خان کی نس واڈیا سے تلخ کلامی ہوگئی.

بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان تبدیلیوں کے خلاف تھے جبکہ نس واڈیا شاہ رخ خان کی مخالفت کرتے رہے.

واضح رہے کہ نس واڈیا معروف بھارتی کاروباری شخصیت نسلی واڈیا کے بیٹے ہیں، جو کہ رشتے میں قائد اعظم محمد علی جناح کے نواسے ہیں اس طرح بس واڈیا, قائد اعظم کے پڑ نواسے ہیں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More