دنیا کے کم عمر ترین قاری کا اعزاز حاصل کرنے والا یہ پاکستانی بچہ کون ہے؟

ہماری ویب  |  Aug 03, 2024

"یہ اعزاز صرف میرے لیے نہیں بلکہ پورے سوات اور پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔ میرا لیبیا میں شاندار استقبال کیا گیا . پہلی بار عالمی مقابلے میں شرکت کرنا تھوڑا مشکل لگا لیکن اساتذہ کی تربیت اور محنت کی وجہ سے مجھے زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا. لیبیا میں ہونے والے مقابلوں کے لیے زیادہ محنت نہیں کی تھی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اس کے باوجود 63 ممالک کے قاری اور حفاظ میں چھٹی پوزیشن جبکہ دنیا کے کم عمر ترین قاری ہونے کا عالمی اعزاز حاصل کیا"

یہ کہنا ہے خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے 9 سالہ محمد بشار کا جنھوں نے حفظ القرآن کے عالمی مقابلے میں کم عمر ترین قاری کا اعزاز حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کردیا ہے.

محمد بشار سوات کے مدرسہ تعلیم الاسلام میں زیر تعلیم ہیں. محمد بشار نے لیبیا میں ہونے والے حفظ القرآن کے عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی. ان مقابلوں میں انڈیا سمیت دنیا کے 63 ممالک سے تعلق رکھنے والے قاری اور حفاظ شریک تھے. مقابلے ایک ہفتے تک جاری رہے جس میں محمد بشار کو لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے خصوصی انعام سے بھی نوازا۔

محمد بشار کہتے ہیں کہ لیبیا کے وزیراعظم عبد الحمید الدبیبہ نے مجھے گلے لگایا اور خصوصی اعزاز، 15 ہزار لیبین دینار کے ساتھ ساتھ بہت سے اعزازات سے نوازا اور کامیابی پر مبارک باد بھی دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More