چھاتی کے کینسر سے لڑنے والی حنا خان کی نئی ویڈیو سوشل پر وائرل

سچ ٹی وی  |  Aug 02, 2024

بھارتی اداکارہ حنا خان نے بالوں کے جھڑنے سے بچنے کے لیے اپنے سر کے بال منڈوالیے۔

ڈرامہ“ یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے“ کی اکشراسے شہرت حاصل کرنے کے بعد حناخان نےبھارتی ریئیلیٹی شو ”بگ باس“ میں بطور کنٹیسٹنٹ شرکت کی اور پھر ڈراما“ کسوٹی زندگی کی“ کے دوسرے سیزن میں منفی کردار نبھایا۔

حناخان اس وقت اپنی زندگی کے مشکل دور سے گذر رہی ہیں۔ اور چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد اس بیماری سے بڑی ہمت اور حوصلے سے لڑ رہی ہیں۔ اداکارہ اپنے اسٹاگرام اکاونٹ سے اپنے مداحوں کو باخبر رکھتی ہیں اور اپنے علاج کے سلسلے میں پیش آنے والے مسائل بھی اپنے مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں حنا خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ٹرمر سے اپنے سر کے بال مونڈوارہی ہیں۔

اس ویڈیو میں ان کے سر سے جھڑتے ہوئے بال کی کچھ تصاویر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

ادا کارہ نے اپنے گنجا ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اپنے بالوں کو روز روز جھڑتا دیکھنامیرے لیے بہت تکلیف دہ ہے اور میں نہیں چاہتی کہ جب بھی میں اپنے سر پر ہاتھ پھیروں تو میرے ہاتھ میں بالوں کا گچھا آجائے۔ اور اس کیفیت سے بچنے کے لیے جومیں پہلے سے کر سکتی ہوں وہ یہ ہے کہ میں گنجی ہوجاوں.

ادا کارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ، ہماری ذہنی صحت بہت اہمیت رکھتی ہے اور اگر آپ کی ذہنی صحت اچھی ہے تو آپ کی جسمانی صحت اس وجہ سے دس گنا بہتر ہو سکتی ہے۔ جسمانی تکلیف کو تو مجھے برداشت کرنا پڑے گا، کیونکہ یہ تو اس بیماری کاحصہ ہے، لیکن میں چاہتی ہوں کہ اس تکلیف دہ سفرکے دوران اپنی ذہنی حالت کو جس قدر کنٹرول میں رکھ سکتی ہوں، وہ میں رکھوں۔

حنا خان نے ویڈیو کے آخر میں یہ بھی کہا کہ، آپ چاہے ، جس حال میں بھی ہوں ،آپ خوبصورت ہیں، بس خود سے مطمئن رہنا سیکھیں۔ اس کے بعد اداکارہ نے اپنے سر پر ٹرمرچلا دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More