ایشوریا رائے اکیلے چھٹیاں منانے کہاں چلی گئیں؟

ہماری ویب  |  Aug 01, 2024

سابقہ ملکہ حسن اور بالی وڈ کی اداکارہ ایشوریا رائے اس وقت اکیلے بیرون ملک چھٹیاں گزار رہی ہیں. یہی وجہ ہے کہ ہر بار شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ چھٹیاں منانے والی ایشوریا کی طلاق کی خبروں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے.

گزشتہ چند دنوں سے ابھیشیک اور ایشوریا میں علیحدگی کی خبریں وائرل ہیں. یہاں تک کہ اس جوڑے نے آننت امبانی کی شادی میں بھی الگ الگ شرکت کی اور اب ایشوریا کے مداح جیری رینا نے ان کے ساتھ تصویر شئیر کی ہے اور اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ایشوریا اس وقت نیویارک میں اکیلی چھٹیاں منانے آئی ہیں.

واضح رہے کہ علیحدگی کی خبروں کے بعد ہی ایشوریا اپنی بیٹی کے ساتھ والدہ کے گھر پر مقیم ہیں جبکہ سسر امیتابھ نے ان کو انسٹاگرام سے بھی ان فالو کردیا ہے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More