کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 730 روپے تک پہنچ گئی

ہم نیوز  |  Aug 01, 2024

کوئٹہ میں مرغی کے نرخ مزید بڑھ گئے، گوشت کی فی کلو قیمت 730 روپے تک پہنچ گئی۔

پنجاب سے سپلائی بند ہونے کی وجہ سے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران مرغی کا گوشت 300 روپے کلو تک مہنگا ہو چکا ہے۔

روٹی 20 روپے میں بیچنے کی اجازت دی جائے، متحدہ نان بائی ایسوسی ایشن

برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 730 روپے تک پہنچ چکی ہے، کوئٹہ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایک دکاندار کا کہنا تھا کہ پنجاب سے مرغی کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں، گوشت مہنگا ہونے سے کاروبار بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More