مجھے دھوکے سے بلایا گیا اور.. نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خلیل الرحمان قمر کا موقف سامنے آگیا

ہماری ویب  |  Aug 01, 2024

"ملزمان نے مجھے دھوکے سے بلا کر نازیبا ویڈیوز بنوائیں اور بلیک میل کرکے بھاری رقم بھی بٹور لی. اس کے بعد مزید رقم دینے سے انکار پر نازیبا ویڈیوز وائرل کردیں"

یہ کہنا ہے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کا جنھوں نے حال ہی میں اپنی نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سائبر کرائم میں درخواست دے دی.

خلیل الرحمان قمر نے درخواست کے متن میں لکھا کہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا، کارروائی کی جائے۔

جبکہ اس معاملے پر سائبر کرائم حکام کا کہنا ہے کہ انہیں خلیل الرحمٰن قمر کی درخواست مل چکی ہے اور بہت جلد تحقیقات شروع کی جائیں گی.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More