ملک میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کی وجہ سامنے آگئی

سچ ٹی وی  |  Jul 31, 2024

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کی وجہ بتادی۔

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل کےسسٹم میں خرابی سےانٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے جس سے براڈ بینڈ صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پی ٹی اے نے کہا کہ سروسز کی بحالی تک صورتحال کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

ملک بھر کے بڑے شہر کراچی لاہور اسلام آباد پنڈی سمیت میں کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے، انٹرنیٹ سروسز پی ٹی سی ایل کی فائبر آپٹک میں خرابی کے باعث تعطل کا شکار ہے۔

پی ٹی سی ایل ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے اور حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، مسئلہ زیادہ تر عالمی ٹریفک سے متعلق ہے جبکہ مقامی نیٹ ورک کسی حد تک متاثر ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل نیٹ ورک ڈاؤن ہونے سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہے، ہماری ٹیمز مسئلے کے فوری حل کیلئے تیزی سے کام کررہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More