اسماء عباس لنڈا بازار سے کس چیز کی خریداری کرتی ہیں؟ دلچسپ گفتگو

ہماری ویب  |  Jul 31, 2024

"ہم اداکار بھی لنڈا بازار سے بہت خریداری کرتے ہیں. میں تو کئی بار وہاں سے شاپنگ کرچکی ہوں کیونکہ لنڈا بازار میں سردیوں کے لئے بہت کمال کی چیزیں ملتی ہیں"

یہ کہنا ہے سینئر اداکارہ اسماء عباس کا جنھوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران لنڈا بازار میں شاپنگ کے تجربے کے متعلق دلچسپ گفتگو کی.

اسماء عباس کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے بتایا کہ تھوڑے دن پہلے جب میں لندن جا رہی تھی اس وقت لندن میں کافی ٹھنڈا موسم تھا. ہم سب کافی پریشان تھے کہ وہاں جا کر کپڑے لیے تو بہت مہنگے ملیں گے تو پھر میں لنڈا بازار چلی گئی اور وہاں سے 5 سو روپے تک کی قیمت میں بہت سارے ونڈ بریکرز (جیکٹ) خرید کر لے آئی۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے اسماء عباس کا کہنا تھا کہ لنڈا بازار میں لوگ پہچانتے ہیں تو پہچان لیں مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ میں تو وہاں ریڑھی پر ملنے والی کھانے پینے کی چیزیں بھی کھا لیتی ہوں۔

لوگ ہمیں وہاں پہچان لیتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں. پھر ہمارے ساتھ سیلفیاں لیتے ہیں تو بہت مزہ آتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More