مشہور اداکار سردار کمال کا انتقال اچانک کیسے ہوا؟

ہماری ویب  |  Jul 31, 2024

مشہور اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے اداکار سردار کمال گزشتہ شب لاہور میں انتقال کر گئے۔

مرحوم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سردار کمال کی اچانک موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی. وہ کافی عرصے سے دل کی بیماری میں مبتلا تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے. انتقال کے وقت ان کی عمر 58 برس تھی اور وہ 2 بیٹے اور ایک بیٹی کے والد تھے. سردار کمال کا بیٹا انگلینڈ میں رہتا ہے.

اطلاعات کے مطابق سردار کمال کی میت ان کے آبائی شہر فیصل آباد روانہ کر دی گئی تھی جہاں ان کی نماز جنازہ اور تدفین ہوگی.

واضح رہے کہ سردار کمال نے کئی مشہور فلموں ، ٹی وی اوراسٹیج ڈراموں میں کام کیا ہے اور اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل جیتے. ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی بڑی تعداد میں اداکار اور عوام افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کرنے لگے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More