پیرس اولپمکس: ایتھلیٹس کو تمغوں کے ساتھ دیے جانے والا ایوارڈ کون سا؟

اردو نیوز  |  Jul 31, 2024

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے ہزاروں  ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔

اولمپکس میں جب بھی کسی کھیل کا مقابلہ ختم ہوتا ہے تو اُس میں تمغے حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو پوڈیم پر بلا کر تمغوں سے نوازا جاتا ہے۔

اولمپکس ڈاٹ کام کے مطابق مقابلے جیتنے والے ایتھلیٹس کو تمغے دیے جانے کے بعد ایک ایوارڈ بھی دیا جاتا ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ آخر وہ ایوارڈ کیا ہے۔

پیرس اولمپکس کی تقاریب کے دوران کھلاڑیوں کو پوڈیم پر تمغے دیے جاتے ہیں اور اسی دوران انہیں ایک تحفہ بھی دیا جاتا ہے جو 40 سینٹی میٹر کے ڈبے میں بند ہوتا ہے۔

دراصل اس ڈبے میں ایتھلیٹس کو اولمپکس کا آفیشل پوسٹر بطور تحفہ دیا جاتا ہے۔

اس پوسٹر کو اُوگو اُٹانی نے ڈیزائن کیا ہے اور ایتھلیٹس کو تمغے جیتنے کے بعد صرف ایک یہ ہی تحفہ نہیں دیا جاتا۔

مقابلے کی تقریب کے بعد کھلاڑی جب پوڈیم سے اتر جاتے ہیں تو انہیں سونے، چاندی اور کانسی کے میڈل وننگ ماسکوٹ بھی بطور تحفے میں دیے جاتے ہیں۔

یہ ماسکوٹ فرانس میں دُودُو اینڈ کیمپین فیکٹری میں تیار کیے گئے ہیں۔

ان ماسکوٹ کے پیٹ پر سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے کو بنایا جاتا ہے جبکہ ماسکوٹ کی پچھلی جانب فرانسیسی زبان میں لفظ ’براوو‘ لکھا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More