بھارتی موسیقار نے نصرت فتح علی خان کے پیر پکڑ کر معافی کیوں مانگی؟ اجے دیوگن کا ماضی سے متعلق انکشاف

ہماری ویب  |  Jul 30, 2024

"نصرت فتح علی خان 4، 5 دن تک موسیقار آنند بخشی کے آنے کا انتظار کرتے رہے کہ وہ آئیں تو گانا بنانے کی ریہرسل شروع ہو لیکن وہ نہیں آئے تو نصرت فتح علی خان نے کہا کہ مجھے آنند بخشی کے پاس لے چلیں. نصرت فتح علی خان کا وزن اتنا زیادہ تھا کہ ول چار لوگوں کے سہارے سے چلتے تھے. اتنی مشکلات کے بعد وہ آنند بخشی سے ملنے ان کے گھر پہنچے. آنند بخشی جو کہ فلیٹس میں پہلی منزل پر رہتے تھے جہاں لفٹ نہیں تھی. مجبوراً نصرت فتح علی خان چار لوگوں کی مدد سے سیڑھیاں چڑھ کر آنند بخشی کے گھر پہنچے"

یہ کہنا ہے بالی وڈ کے مشہور ایکشن ہیرو اجے دیوگن کا جنھوں نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مرحوم قوال نصرت فتح علی خان کی عظمت کا قصہ دہرایا. اجے نے بھارتی موسیقار آنند بخشی اور نصرت فتح علی خان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں گفتگو کی.

ان کا کہنا تھا کہ جب آنند بخشی نے کھڑکی سے نصرت فتح علی خان کو دیکھا تو شرمسار ہو کر رو پڑے اور نصرت فتح علی خان کے پاؤں میں گر کر ان ان کے پاؤں پکڑ لیے۔

آنند بخشی نے اعتراف کیا کہ وہ جھوٹی انا میں جی رہے تھے لیکن اب وہ سخت شرمندہ ہیں کہ دوسرے ملک سے آنے والا بڑا موسیقار ان کے گھر اتنی مشکل سے آیا لیکن وہ گھر سے نکل کر ان سے ملنے تک نہ گئے۔ آنند بخشی نے رو کر نصرت فتح علی خان سے معافی مانگی اور وعدہ کیا کہ آئندہ وہ وقت پر ریہرسل کے لیے پہنچیں گے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More