سلمان خان بھارت کے پہلے بون میرو ڈونر بن گئے۔۔ جانیے کس کی جان بچائی؟

ہماری ویب  |  Jul 30, 2024

بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان کافی خدا ترس انسان بھی ہیں. بینگ ہیومن کے نام سے ان کی این جی او بھی ہے جس کے زریعے وہ سماجی خدمات سر انجام دیتے ہیں. حال ہی میں یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ سلمان خان نے اپنا بون میرو (ہڈیوں کا گودا) عطیہ کر کے پوجا نامی لڑکی کی زندگی بچا لی ہے.

بھارتی میڈیا کے دعوے کے مطابق سلمان خان بھارت کے پہلے ’بون میرو ڈونر‘ ہیں.

جبکہ پوجا نامی لڑکی کو زندہ رہنے کے لیے فوری طور پر بون میرو ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی اس لئے سلمان خان نے اپنا بون میرو عطیہ کردیا. ساتھ ہی انھوں نے اپنا نام ڈونر کے طور پر رجسٹر بھی کروایا جس کے بعد ضرورت پڑنے پر سلمان خان سے دوبارہ بھی اُن کی ہڈی کا گودا لیا جا سکتا ہے۔

سلمان خان کے علاوہ ان کے چھوٹے بھائی ارباز خان بھی بون میرو ڈونر ہیں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More