فردوس عاشق اعوان بننا چاہوں گی ۔۔ حنا دلپزیر نے ایسی خواہش کا اظہار کیوں کیا؟ انٹرویو

ہماری ویب  |  Jul 29, 2024

پاکستانی اداکارہ حنا دلپزیر شوبز انڈسٹری کا ایک جانا ہچانا نام ہیں، انہوں نے بلبلے ڈرامے میں اپنے کردار مومو سے بہت زیادہ شہرے حاصل کی، اسکے علاوہ بھی ان کے بہت سارے کامیاب ڈرامے ہیں جنہیں مداح کرتے ہیں۔

حال ہی میں حنا دلپزیر نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی خواہش اور شوق کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ، "اگر کسی سیاسی خاتون پر بائیو پِک (فلم) بنی تو میں فردوس عاشق اعوان کا کردار ادا کرنا چاہوں گی، مجھے وہ بہت پسند ہیں۔"

اپنے شوق اور دلچسپیوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ، مجھے شعر و شاعری اور موسیقی سے بہت پسند ہے، میں خود بھی شعر و شاعری کرتی ہوں اور میوزک سننا پسند کرتی ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے گانا اور شعر و شاعری بھی انٹرویو کے دوران سنائی۔

اپنی فیلمی کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، ہم چھ بہنیں ہیں، بچپن میرا دبئی میں گزرا ہے، جبکہ سب بہنیں اب بھی پاکستان سے باہر ہیں اور میں اکیلی پاکستان میں رہتی ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More