148 سال پرانی ملنے والی بوتل میں کیا پیغام لکھا تھا؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Jul 29, 2024

کچھ خوش نصیب لوگ ایسے ہوتے ہیں جنھیں زمین پر کچھ پیسے وغیرہ پڑے مل جاتے ہیں لیکن امریکی ریاست نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی ایمی اسمتھ مرفی نامی خاتون کو سمندر کنارے چہل قدمی کے دوران کچھ ایسا ملا جس نے انھیں راتوں رات مشہور کردیا.

49 سالہ ایمی جو وہ Inlet State Park پر چہل قدمی کررہی تھیں انھیں ایک ایسی شیشے کی بوتل نظر آئی جو کافی نمایاں تھی۔ ایمی نے بوتل اٹھانے کے بعد انتہائی جوش میں اپنے بھانجے اور بھانجی کو اس بارے میں بتایا اور جس وقت بوتل کھولی جارہی تھی اس کو باقاعدہ ریکارڈ کیا گیا

ایمی اسمتھ کو ملی اس بوتل کے اندر ایک خط اور بزنس کارڈ موجود تھا. بوتل 1876 کی ہے اور اس کے اندر موجود خط میں لکھا ہے کہ "یاٹ نیپچون آف اٹلانٹک سٹی، نیو جرسی۔ 6 - 76 اگست۔"

148 سال سے سمندر میں بوتل غائب رہنے کے باوجود یہ بوتل آ جگہ سے صرف 15 میل کے فاصلے سے ملی ہے جہاں اسے چھوڑا گیا تھا.

ایمی کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کا بوتل سے ملنے والا سب سے پرانا ملنے والا خط ہوسکتا ہے اسی لیے وہ گنیز ورلڈ ریکارڈز سے بھی رابطہ کررہی ہیں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More