ناروے کپ میں پاکستان کی پہلی کامیابی، عبدالغنی کے دو گول

اردو نیوز  |  Jul 28, 2024

ناروے کپ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کو استور کلب کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے دی۔

ناروے نے پاکستانی ٹیم کے خلاف پہلے ہاف میں ایک گول سکور کیا جسے پاکستانی ٹیم نے چند لمحوں میں ہی برابر کر دیا۔

پاکستان نے ناروے کے خلاف دوسرے ہاف میں پانچ گول سکور کیے۔

پاکستانی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے عبدالغنی نے دو جبکہ عیسی، جنید، اویس اور محمد خان نے ایک ایک گول سکور کیا۔

پاکستانی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اپنا دوسرا میچ 29 جولائی کو کوارڈینسیٹ فٹبال کلب کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد عدیل کا کہنا ہے کہ ’ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہوئی ہے اور بہترین کوچز کی نگرانی میں نئی تکنیک بھی سیکھی ہیں۔‘

پاکستانی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ 2023 میں رنر اپ رہی تھی۔

اسی طرح پاکستانی ٹیم قطر میں کھیلے گئے سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں بھی رنر اپ رہی۔

پاکستانی ٹیم ناروے کپ 2015 اور 2016 میں تیسری پوزیشن پر رہی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More