جیکٹ پر بھالو کا منہ کیسے نکل آیا اور لڑکی اچانک بڑی کیسے ہوگئی؟ 5 دلچسپ تصاویر جن کی حقیقت آپ کو چکرا کر رکھ دے گی

ہماری ویب  |  Jul 26, 2024

آپ نے محاورتاً سن رکھا ہوگا کہ تصویریں بولتی ہیں. آج ہم آپ کو ایسی تصویریں دکھا رہے ہیں جو خود تو نہیں بولتیں لیکن آپ کو واہ واہ کرنے پر ضرور مجبور کردیں گی.

اب اس تصویر کو ہی دیکھ لیں. بظاہر لگ رہا ہے کہ آدمی کے ساتھ کوئی بھالو موجود ہے لیکن غور کریں تو پتا چلتا ہے کہ ہاتھ میں کریم رنگ کا کوٹ ہے جس پر آستین اور بٹنز کچھ اس انداز میں رکھے ہیں کہ بھالو جیسا چہرہ بن گیا ہے.

پہلی نظر میں یہ تصویر بھی آپ کو عجیب لگے گی. لیکن آپ غور کریں کہ کیا گروپ سیلفی لیتے ہوئے آپ کا چہرہ بھی سب سے بڑا نہیں نظر آتا؟ اس بے چاری کے ساتھ بھی وہی ہوا ہے.

پہلی نظر میں تو یہ ہاف فرائی انڈا لگ رہا ہے لیکن زرا رک کر دیکھیں کہ انڈے پر روئیں تو نہیں ہوتے. یہ دراصل ایک سفید بلی ہے جس پر نارنجی رکھا ہے.

کسی جھیل میں نکلا لکڑی کا یہ ٹکڑا شاید کوئی اژدہا ہوگا جسے کسی کی بد دعا نے ہمیشہ کے لیے ساکت کردیا.

اب دیکھنے میں تو یہی لگ رہا ہے جیسے کسی جانور کا چھوٹا سا بچہ لاڈ میں اپنی ماں سے لپٹ گیا ہے لیکن یہ صرف ٹوتھ پیسٹ ہے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More