بینگلورو ٹیسٹ: ہوم گراؤنڈ پر کم ترین سکور، انڈین ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 46 رنز پر آل آؤٹ

اردو نیوز  |  Oct 18, 2024

بینگلورو میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ کی سیریز کا پہلا میچ جاری ہے۔ 

جمعرات کے روز میچ کے دوسرے روز انڈیا کی پوری ٹیم 46 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔ 

انڈین ایکسرپریس کے مطابق یہ انڈیا کا ہوم گراؤنڈ پر ہونے والے ٹیسٹ میچز میں اب تک کا سب سے کم سکور ہے اور ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا کم ترین سکور ہے۔ 

ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی نظر ہونے کے بعد میچ کا آغاز دوسرے دن کیا گیا جب انڈین کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 

انڈیا کی جانب سے ویراٹ کوہلی سمیت پانچ پلیئرز صفر پر آؤٹ ہوئے، رشبھ پنت 20 اور یاشوی جیسوال 13 رنز بنا کر نمایاں دکھائی دیے جبکہ کوئی اور کھلاڑی ڈبل فگر سکور بھی حاصل نہ کر سکا۔ 

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری نے5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ولیم او رورک نے 4 اور ٹم ساؤتھی نے 1 وکٹ حاصل کی۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More