پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا 7 ارب ڈالر کا بیل آئوٹ پیکیج اگست میں منظور ہونے کا امکان

ہم نیوز  |  Jul 25, 2024

پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکیج کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کے وسط میں متوقع ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو طے پایا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کے 4  سے 6 ہفتوں بعد حتمی منظوری دے گا۔

عالمی بینک نے ایک سال کے دوران پاکستان کو 2.25 ارب ڈالر دیئے

ذرائع کے مطابق بورڈ اجلاس سے پہلے پاکستان کو ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دہانی حاصل کرنا ہو گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلی، قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے کیلئے فنڈنگ پر جلد بات چیت متوقع ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارے نے کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے پاکستان کی مجوزہ درخواست پر غور کا عندیہ دیا ہے۔

امریکی صدر نے پاکستان کیلئے10کروڑ 10 لاکھ ڈالر امداد کی درخواست کی، ڈونلڈ لو

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق طویل مدتی ترجیحی منصوبوں کی نشاندہی کرنا ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More